• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک کروڑ 37 لاکھ کے ڈاکے، 97 لاکھ کی چوریاں، 8 کاریں، 17 موٹرسائیکل غائب

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آبادمیں 54 وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علا وہ 8کاریں اور 17مو ٹرسائیکل اڑا لیے گئے۔ کروڑوں روپے مالیت کے چیک ڈس آنر کے مقدمات بھی درج کیے گئے ۔تھانہ نیوٹاون کے علاقے میں ہارون کے کمرے سے موبائل ،صادق آباد کے علاقے میں مجبتی کا دروازہ توڑ کر کیمرہ ، لیپ ٹاپ نقدی اور دیگر سامان، شاہزیب کے کمرے سے پانچ موبائل،نصیر آبادکے علاقے میں امتیاز کی جیب سے نقدی ، آصف کے گھر سے پانچ لاکھ روپے ، ریس کورس کے علاقے میں منور کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے پرائز بانڈز، نقدی اوردیگر اشیا، عبدالناصر کی جیب سے موبائل ،تھانہ سول لائن کے علاقے میں شیررحمان کے گھر سے نقدی ودیگر سامان،اکرام کے گھر سے نقدی ، ائر پورٹ کے علاقے سے محمداحمد سے موبائل، صدربیرونی کے علاقے سے افضال کی جیب سے موبائل اور نقدی چوری کرلی گئی۔ ادھرتھانہ رتہ امرال کے علاقے میں نوشیروان اور سلیمان سے موبائل اور نقدی ،پیرودہائی کے علاقے میں فہیم سے موبائل ، صائمہ کے بیٹے سے موبائل ،کاشف سے موبائل ،نصیر آباد کے علاقے میں شعیب سے موبائل اور نقدی ،سول لائن کے علاقے میں وقار سے موبائل اور نقدی ، ائرپورٹ کے علاقے میں ثاقب سے موبائل اور گھڑی، تھانہ ائر پورٹ کے علاقے میں 2ڈاکوئوں نے عاطف کے گھر داخل ہوکر 25لاکھ روپے مالیت کے پرائز بانڈز، 15تولے زیور، دو لاکھ تیس ہزارروپے کی نقدی اوردیگر اشیا، جنید خان سے نقدی موبائل وگھڑی، عمران سے 50ہزارروپے ، تھانہ صدربیرونی کے علاقے میں ابرار سے تیس ہزارروپے اور پرائز بانڈزچھین لیے گئے ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقے میں حافظ عنایت سے ڈیڑھ لاکھ نوسربازی کے ذریعے لے کر ملزم بھاگ نکلا۔اسلام آباد کے تھانہ کوہسار کے علا قے ایف سیون تھری میں یاسر اسحاق کے گھر سے چار افراد نقدی ،زیورات اور ڈالر مالیت 95 لاکھ روپے لوٹ کرچلتے بنے ،پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ،تھانہ بھارہ کہو کے علا قے سملی ڈیم روڈ پر عالم زیب سے دو نامعلوم افراد نے نقدی اور موبا ئل کارڈز چھین لیے ،تھانہ لوہی بھیر کے علا قے میں ریاض احمد کے گھر سے نقدی ،زیورات اور فون مالیت 20 لاکھ روپے چوری کر لیے گئے ،تھانہ سیکرٹریٹ کے علا قے گلشن جناح میں تصور حسین کے سٹور سے متفرق سامان مالیت ایک لاکھ 30 ہزار روپے چوری ہو گیا۔تھانہ آبپارہ کے علا قے جی سکس فور میں شہزاد احمد کے گھر سے نامعلوم افراد نے نقدی ،زیورات اور کاغذات مالیت 60 لاکھ روپے چوری کر لیے ۔تھانہ لوہی بھیر کے علا قے سواں گا رڈن میں ملیحہ کے دو موبائل فون چوری کر لیے گئے ۔
تازہ ترین