• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماڈل کورٹس میں آٹھ مجرموں کو سزائے موت،11کو عمر قید

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ملک بھر کی ماڈل کورٹس نے تیس نومبر کو مجموعی طور پر 305 مقدمات کے فیصلے کئے اور زیرسماعت کیسز میں 307گواہوں کی شہادتیں قلمبند کیں۔ مانیٹرنگ سیل کی رپورٹ کے مطابق آٹھ مجرموں کو سزائے موت، گیارہ کو عمر قید جبکہ دیگر چوبیس کو 41 سال تین ماہ بیس روز قید اور 9866498 روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ماڈل سول ایپلٹ کورٹس نے مجموعی طور پر 111 دیوانی، فیملی اور رینٹ اپیلوں و درخواست نگرانی کے فیصلے کئے جبکہ ماڈل مجسٹریٹس عدالتوں نے 120 مقدمات کے فیصلے کئے۔ تمام عدالتوں نے 162 گواہوں کے بیانات قلمبند کر کے 44 مجرموں کو 37 سال 10 ماہ 23 دن قید اور 255300 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔
تازہ ترین