• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
راولپنڈی (نمائندہ جنگ) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی مسعود اختر کیانی نے قتل کیس کے مجرم کو سزائے موت اور مقتول کے ورثاء کو پانچ لاکھ ہرجانہ ادا کرنیکا حکم دیدیا۔ تھانہ چونترہ پولیس نے مرزا خان کی درخواست پر بیس ستمبر 2018 کو محمد اویس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا جس میں الزام تھا کہ اس نے فائرنگ کرکے محمد نذیر کی جان لی۔ جرم ثابت ہونے پر گزشتہ روز عدالت نے محمد اویس کو سزائے موت دینے کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین