• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر تاجکستان امام علی رحمان کی تصنیف کے اردو ترجمہ کی تقریب رونمائی

لاہور(خبر نگار) پنجاب یونیورسٹی ریجنل اینٹیگریشن سنٹر پاکستان میں تاجکستان کے سفارت خانے اور سنٹر فار گلوبل اینڈ سٹریٹجک سٹڈیز کے زیر اہتمام ʼتاجک تاریخ کے آئینہ میں ʼپر تاجکستان کے صدر امام علی رحمان کی تصنیف کے اردو ترجمہ کی تقریب رونمائی کا انعقاد الرازی ہال میں کیا گیا۔قبل ازیں تاجکستان کے سفیر عصمت اللہ نصرالدین نے پنجاب یونیورسٹی کا دورہ کیا۔ اور وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نیاز احمد اختراور پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہرسے ملاقات کی ۔تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہرنے وسطی ایشیا کے ساتھ پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ عصمت اللہ نصر الدین نے کہا کہ تاجکستان دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنے اور باہمی احترام، مساوات اور تعاون پر مبنی مشترکہ مفادات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔
تازہ ترین