• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
لاہور(خبر نگار)عالمی رابطہ ادب اسلامی کا اہم اجلاس مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ لاہور میں ہوا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی ،ڈاکٹر سمیع اللہ فراز،شعبہ خواتین کی مرکزی کنوینرڈاکٹر خالدہ جمیل، مولانا مجیب الرحمن اور حافظ محمد اقبال شریک ہوئے۔ اجلاس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کی تنظیمی صورت حال اور دیگر امور کے بارےمیں غور و خوض کیا گیا ،اجلاس میں ڈاکٹر خالق داد ملک، صاحبزادہ حافظ رشید احمداور عابد محمود قریشی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔
تازہ ترین