• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر ہسپتال میں ویسٹ انسینی ریٹر کی تنصیب پر اتفاق

ملتان ( سٹاف رپورٹر) نشتر ہسپتال ویسٹ انسینی ریٹر کی تنصیب کے حوالے سے نشتر ہسپتال اور پنجاب ماحولیاتی تحفظ ایجنسی کے اشتراک سے پاک اٹالین برن میں عوامی سماعت ہو ئی جس کی صدارت وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف احمد نے کی ، دیگر شرکاء میں ڈاکٹر اختشام، پراجیکٹ منیجر چوہدری ظہیر احمد اور ڈپٹی پراجیکٹ منیجر اسرار محمود، سربراہ پاک اٹالین برن ڈاکٹر ناہید چوہدری اور پروفیسر ڈاکٹر وسیم ربانی سمیت تمام تمام اسٹیک ہولڈرز شامل تھے اس موقع پر انسینی ریٹر مشین کی جلد تنصیب کو ممکن بنانے پر اتفاق کیا۔
تازہ ترین