• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شورکوٹ کینٹ ریلوے سٹیشن پر دوران ڈیوٹی کیبن مین کی ہلاکت، سٹیشن ماسٹر معطل، تحقیقاتی کمیٹی قائم

ملتان (سٹاف رپورٹر) شورکوٹ کینٹ ریلوے اسٹیشن پر دوران ڈیوٹی جاں بحق ہونے والے کیبن مین کے معاملے پر ڈی ایس ریلوے ملتان ڈویژن نے نوٹس لے لیا ہے، کیبن مین مقصود عالم کے دوران ڈیوٹی ا نتقال پر ورثاء نے تدفین سے انکار کردیا تھا جس پر ڈی ایس ریلوے ملتان کی ہدایت پر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عبدالسمیع ، ایس پی ریلوے ملتان ، اسسٹنٹ انجینئر خانیوال ابتسام الرحمٰن نے ورثاء سے مذاکرات کئے جس کے بعد ورثاء نے تدفین کی تا ہم ورثاء نے پوسٹ ماٹم کرانے سے تحریری طور پر انکار کردیا ، ورثاءنے سٹیشن ماسٹر پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ مقصود عالم سے شنٹنگ کا کام کروایا جا رہا تھا جس پر ڈی ایس نے سٹیشن ماسٹرایاز محمود کو معطل کرتے ہوئے 3 افسران اے ٹی او ، اے ایم ای ملتان اور اے ای این خانیوال پر مشتمل انکوائری کمیٹی بنادی ہے۔
تازہ ترین