• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انصاف یونین واسا کاریفرنڈم کے سلسلے میں اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر) انصاف یونین واسا کی جانب سے ریفرنڈم کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیا گیا ، جس کی صدارت ملک رمضان اوبھایا نے کی جبکہ چیئرمین انصاف یونین عباس مہوٹہ نے خصوصی طور پر شرکت کی - جنرل سیکرٹری رانا زاہد ناصر نون نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ یونین سی بی اے واسا کی مدت 24 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے ، ان کی یونین اقتدار میں آ کر سیورمینوں کا ڈینجرس الاؤنس واسا لاہور کی طرز پر 10 ہزار روپے کروائیں گے ، ریکوری سٹاف کی فوری طور پر ڈی پی سی کروائی جائے گی ۔
تازہ ترین