• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیم کیساتھ ساتھ تربیت بھی ضروری ہے، ہمدرد نونہال اسمبلی

پشاور( وقائع نگار )بزمِ ہمدرد نونہال کی تقریب آرکائیوز ہال نزد عجائب گھر پشاور میں منعقد ہوئی جس کا موضوع’’اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا‘‘تھا ۔ تقریب میں مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ یاور نصیر ،معروف ماہر تعلیم اور ایم ڈی فرنٹیئر ماڈل سکولز اینڈ کالج ورسک روڈ پشاور تھے ۔میزبان بزم ہمدرد نونہال اسمبلی سید مشتاق حسین شاہ بخاری جبکہ سپیکر ہمدرد نونہال اسمبلی نونہال مہک علی الفیصل ماڈل ہائی سکول باڑہ لین پشاور صدر تھیں۔نونہال لائبہ خان کڈز سکول سسٹم گلبہار نمبر 2پشاور شہر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محض تعلیم حاصل کرنا کافی نہیں ہے بلکہ ہمیں ہر سطح پر اعلیٰ اخلاقی اقدار بھی پیدا کرنے کی ضرورت ہے جس کے بغیر انسانی ہمدردی، خیر خواہی اور بھلائی کا تصور نا پید ہوتا ہے، تعلیم کے ساتھ تربیت بھی انتہائی ضروری ہے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں میں ہمیں ابتدائی اور ثانوی تعلیم کے قیام پر توجہ دینی چاہئیے۔ نونہال محمد فاران خٹک ،فرنٹیئر ماڈل سکول فار بوائز ورسک روڈ پشاور کینٹ نے کہا کہ دنیا میں طاقت کا ذریعہ صرف علم ہے، علم لکھنے اور پڑھنے کی قابلیت کا نام ہے ۔ علم کا مطلب قدرت ِ کاملہ کے عطا کردہ انعامات کا مشاہدہ کرنا ہے ۔آج ہم دیکھتے ہیں کہ جن ممالک نے علم حاصل کرنے پرزور دیا اُنہوں نے ہی ترقی کی ۔تعلیم کے بغیر ترقی دیوانے کا خواب ہے۔ تقریب کے آخر میں طلباء و طالبات نے ٹیبلو بھی پیش کئے۔
تازہ ترین