• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاوریونیورسٹی ٹیچرزایسوسی ایشن انتخابات مکمل ہوگئے

پشاور (خصوصی نامہ نگار) پشاور یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 2021-22 میں فرینڈز پینل نے تمام نشستیں اپنے نام کرتے ہوئے کلین سویپ کیا فریندز پینل نے گزشتہ سال بھی انتخابات میں کلین سویپ کیا تھا اور امسال بھی اپنی روایات برقرار رکھی گزشتہ رو ز ہونیوالے انتخابات کے نتائج کے مطابق ڈاکٹر جمیل احمد نے 301ووٹ لے کر صدارات کی نشست اپنے نام کی جبکہ اسکے مد مقابل امیدوار الطاف قدیر 169 ووٹ لے سکے۔نائب صدارت کی نشست پر ڈاکٹر محمد عزیر نے 334ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی، جنرل سیکرٹری کی نشست پر محمد اقبال نے 289ووٹ سے کامیاب ہوئے،جوائنٹ سیکرٹری کی سیٹ پر محمد فاروق نے 327ووٹ لیکر جیت لی،فنانس سیکرٹری سیٹ ندیم اقبال نے 315ووٹ کیساتھ اپنے نام کی،لیٹریری سیکرٹری سید اویس نے 303ووٹ لیکر کامیابی ھاصل کی،سپورٹس سیکرٹری کی سیٹ پر اسرائیل نے 322ووٹ لیکر میدان مار لیا۔،میڈیا سیٹ پر امیدوار کاشف گل نے 293 ووٹ لیکر سیٹ اپنے نام کر لی جبکہ ایگز یکٹیو ممبرز کی نشستوں پر فیاض علی,،منہاس مجید،محمد طیب،روح اللہ،امینہ راحت اور سیما گل نے کامیابی حاصل کی ہے۔
تازہ ترین