• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بجلی چوری کے مسئلہ کے حل کیلئے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ

پشاور (لیڈی رپورٹر)سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اور پشاور الیکٹرنک سپلائی کمپنی (پیسکو) کے درمیان بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ٗ ٹرپنگ اور حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ گر ڈ اسٹیشن سے متصل شاہ کس کے علاقے میں Libra فار ما سوٹیکل کے فیڈر سے بجلی چوری کے مسئلہ کے فوری حل کے لئے ایک مشتر کہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے قیا م کا فیصلہ کیاگیا۔ کمیٹی میں پیسکو کے چیف انجینئر پلاننگ اینڈ ڈوپلیمنٹ، ٹیسکو اور Libra فار ما سو ٹیکل کے نمائندہ شا مل ہیں جو کہ مذکورہ مسائل کے فوری حل کے لئے اپنی رپورٹ آئندہ دو ہفتو ں کے اندر پیش کریں گی۔ یہ فیصلہ گذشتہ روز سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر حسنین خورشید احمد کی سربراہی میں صنعتکاروں اور تاجروں کے وفد کی پیسکو چیف ایگزیکٹو انجینئر محمد جبار خان سے واپڈا ہاؤس میں ملاقات کے دوران ہوا۔ سرحد چیمبر کے وفد میں سینئر نا ئب صدرعمران خان مہمند ٗ سابق صدورانجینئر مقصود انور پرویز، ریاض ارشد ٗ ملک نیاز احمد ٗ سابق نائب صدر حارث مفتی سمیت نوشہرہ ٗ گدون اور سمال انڈسٹریل اسٹیٹ کوہاٹ روڈ پشاور کے نمائندے شامل تھے۔ سرحد چیمبر کے صدر حسنین خورشید نے صنعتکاروں اور تاجروں کی جانب سے ناروا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ٹرپنگ اور بجلی کے نئے فیڈروں پر کام کی سست روی کے حوالے سے تحفظات سے آگاہ کیا اور پیسکو سے مطالبہ کیا کہ انڈسٹریل اسٹیٹس سمیت بازاروں ٗ مارکیٹوں کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائی جائے۔
تازہ ترین