سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بندر سیڑھیاں اترنے کےلیے انوکھا طریقہ اختیار کر رہا ہے۔
ویڈیو میں بہت سارے لوگ سیڑھیوں سے نیچے اترتے نظر آرہے ہیں جب کہ کچھ بندر بھی ان کے ساتھ نیچے اتر رہے ہیں لیکن ایک بندر اپنی توانائی بچاتے ہوئے چالاکی سے سہارے کے لیے بنائی گئی ریلینگ پر پھسل کر اتر رہا ہے۔