• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیا مرزا کا سالگرہ پر جنگل کے محافظوں کی فیملیز کیلئے 40 لاکھ روپے عطیہ

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی اداکارہ دیا مرزا 9 دسمبر کو اپنی 40 ویں سالگرہ منائیں گی۔ اس سالگرہ کو وہ منفرد اندازسے سیلبریٹ کریں گی۔ دیا مرزااس موقع پر کورونا وائرس انفیکشن سے مرنے والے فارسٹ واریئرز یعنی جنگل کے محافظین کے فیملی کے لئے امدادی پلان بنا رہی ہیں۔ انہوں نے ایک فنڈرجنگ پلیٹ فارم ’ملاپ‘ کے ذریعہ بتایا کہ وہ اپنی 40 ویں سالگرہ پر 40 لاکھ روپئے عطیہ کریں گی۔دیا مرزا نے گزشتہ روز ایک ٹوئٹ کرکے اپنے اس عہد کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھاکہ اس سال میری سالگرہ پرمیں ان سبھی سے گزارش کرنا چاہتی ہوں، جو مجھے گلدستے یا تحفہ بھیجنا چاہتے ہیں، اس کے بجائے ہمارے جنگل کے محافظین کی مدد کے لئے ڈبلیو ٹی آئی کو عطیہ کریں۔ سالگرہ کا اس سے اچھا تحفہ نہیں ہوسکتا۔ آپ کا تحفہ بھارت کے ’جنگل کے محافظ‘ کے سوگوار خاندانوں کی مدد کرے گا، جنہوں نے ہمارے قدرتی وراثت کی حفاظت کرتے ہوئے کووڈ-19 میں اپنی جان گنوائی۔دیا مرزا نے مزید کہا کہ ’9 دسمبر کو اپنی 40 ویں سالگرہ سے شروعات کرتے ہوئے، آئندہ 40 دنوں تک، میں ہر دن ایک لاکھ روپےعطیہ کروں گی اور امید کرتی ہوں کہ آپ سبھی حسب حیثیت تعاون کریں گے۔ ہم اپنے اجتماعی اثر کو زیادہ سے زیادہ لوگوں کے درمیان پہنچانا چاہتے ہیں۔دیا مرزا نے مزید لکھا کہ جنگل کے ہمارے نگراں، ہمارے جنگلات کے محافظ فطرتی خدمت میں اپنی جانیں خطرے میں ڈالتے ہیں۔ وہ اکثر سب سے مشکل علاقے، خراب موسم، جنگلی جانوروں یا شکاریوں کے حملوں میں حادثات کا شکار ہوجاتے ہیں۔ جب کورونا کی دوسری لہر تھی، پورے ملک میں بڑے پیمانے پر لاک ڈاون کی وجہ سے یہ مرد اور خواتین پیدل ہمارے ملک کے جنگلات میں گشت کر رہے تھے‘۔دیا مرزا نے مزید لکھاکہ ’مارچ اور جون 2021کے درمیان، جب ہم میں سے زیادہ تر لوگ جب گھر میں تھے، تب ہندوستان نے متعدد جنگلی محافظ کو کورونا کی وجہ سے کھو دیا۔ واضح رہے کہ دیا مرزا اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) کی گڈول ایمبسڈر ہیں‘۔

تازہ ترین