• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقوام متحدہ میں طالبان اور میانمار حکومت کے سفیروں کو نمائندگی نہ دیئے جانے کا امکان

کراچی (نیوز ڈیسک) سفارت کاروں کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ میں افغانستان میں طالبان حکومت اور میانمار کی فوجی حکومت کو اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی ممکنہ طور پر نہیں کرنے دی جائے گی ،193رکنی عالمی باڈی میں دونوں ممالک کی نشستوں کے لیے متحارب دعویدار سامنے آئے ہیں، اقوام متحدہ کی کمیٹی کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں تعینات تمام رکن ممالک کے نمائندوں کے اسناد کی تصدیق کی جائے گی ، طالبان اور میانمار کی فوجی حکومت نے اپنی اپنی سابقہ حکومتوں کا دھڑن تختہ کیا تھا اور دونوں نے سابقہ نامز سفیروں کے مقابلے میں اپنے اپنے نئے سفیر نامزد کررکھے ہیں ۔ اگر رواں برس اقوام متحدہ نے طالبان یا میانمار کی حکومت کو تسلیم کیا تو یہ دونوں کیلئےعالمی سطح پر تسلیم کئے جانے کی جانب ایک قدم ہوگا۔

تازہ ترین