• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن، بانی متحدہ کی دہشتگردی کا مقدمہ ختم کرنیکی درخواست مسترد

لندن (مرتضیٰ علی شاہ) لندن کی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے متحدہ قومی موومنٹ کے بانی کی صحت کی بنیاد پر دہشت گردی کا مقدمہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کردی،متحدہ کے بانی کیخلاف 2016ء کی تقریر پر مقدمے کی کارروائی جنوری 2022ء سے شروع ہوگی، متحدہ کے بانی نے ذہنی اور جسمانی طور پر فٹ نہ ہونے کو وجہ بتا کرمقدمہ خارج کرنے کی اپیل کی تھی تاہم کراؤن پراسیکیوشن کا کہنا ہے کہ ہم نہیں سمجھتے کہ آپ دہشت گردی ٹرائل کا سامنا نہیں کرسکتے۔ تفصیلات کے مطابق لندن کی کراؤن پراسیکیوشن سروس نے ایم کیوایم کے بانی الطاف حسین کی یہ درخواست مسترد کردی ہے کہ وہ جنوری 2022ء میں دہشت گردی کے مقدمے کا سامنا کرنے کیلئے جسمانی اور ذہنی طورپر فٹ نہیں ہیں۔ بانی متحدہ نے ایک ماہ قبل سی پی ایس سے دہشت گردی کا مقدمہ سرے سے ہی ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔

تازہ ترین