• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور پیپلزپارٹی ”ووٹ کو عزت دو“کی تدفین کر رہی ہیں،لیاقت بلوچ

لاہور(نمائندہ خصوصی)نائب امیر جماعت اسلامی و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ عمران سرکار آئندہ انتخابات چوری کرنے کے لیے ہر حربہ طے کر رہی ہے۔حکومت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو نشانہ بنا رہی ہے۔ مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی این اے 133کے ضمنی انتخابات میں ”ووٹ کو عزت دو“ کے بیانیہ کی دھوم دھام سے تدفین کر رہی ہیں۔ جماعت اسلامی قومی متفقہ انتخابی اصلاحات اور غیر جانبدارانہ انتخابات کے لیے ملک گیر مہم چلائے گی۔
تازہ ترین