• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشترٹائون :کنکشن خود بحال کرنیوالے 4نادہندگان کے خلاف ایف آئی آر درج

لاہور(خصوصی رپورٹر) نشتر ٹاون میں واسا کنکشن کو خود سے بحال کرنے والے 4 نادہندگان کے خلاف ایف آئی آر درج کروادی گئی ۔ ترجمان واسا لاہور کے مطابق ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود کی سربراہی میں نشتر ٹاون کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد ہوا ڈپٹی ڈائریکٹر محمد آصف علی نے 7.35 ملین کا چیک ڈائریکٹر ریونیو اطہر محمود کو پیش کیا۔نشتر ٹاون میں نادہنگان سے 22.35 ملین ریکور کروائے گئے۔نشتر ٹاون کے 247 نادہنگان کے کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ 17 نادہندگان کو آخری نوٹس جاری کر دیے گئے ۔
تازہ ترین