• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خصوصی بچوں کی جگہ آپ محرومی کاشکار ہوتے توکیاہوتا،مقررین

لاہور(خبر نگار،جنرل رپورٹر) معذوروں کے عالمی دن کے حوالےسےپنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن اینڈ چائلڈ ویلفئیر سنٹر کے زیر اہتمام خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ ۔ڈاکٹر امجد ثاقب نے کہا کہ بچوں کوخصوصی توجہ کی ضرورت ہے۔ سوچیں کہ اگر خصوصی بچوں کی جگہ ہم کسی محرومی کا شکا رہوتے تو کیا ہوتا۔ خصوصی افراد کے بارے میں سوچیں خود کو ان کی جگہ رکھ کر دیکھیں ،منصب بدل کر سوچیں گے تو ان کے ہر دکھ کا مداوا ہو جائے گا۔ امجد ثاقب نے کہاکہ خصوصی افراد کو رحم کی نہیں دوستی اور رفاقت کی نظر سے دیکھیں تاکہ ان کہ عزت نفس پر بوجھ نہ آئے ۔اس موقع پروائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر نیاز احمد نے کہا کہ پروفیسر حمیدایک چھوٹا سا شعبہ اب انسٹیٹیوٹ بن چکا ہے۔ صائمہ سعید اور حسن اقبال نے بھی خطاب کیا۔ مزید برآں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر حمیرا بانو نے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹرمحمد سلیم مظہر اور اخوت کی میڈیکل ٹیم کو خوش آمدید کہا۔ ، ڈاکٹر اس موقع پر اخوت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اظہار الحق ہاشمی، ڈاکٹر طاہر رسول ، ڈاکٹر اسد بٹ، ڈاکٹر ساجد ، لیڈی ڈاکٹر ، روبی ہاشم کے علاوہ سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹرڈاکٹر رخسانہ بشیر، ڈاکٹر ماریہ، ڈاکٹر منور، پرنسپل ڈاکٹر عائشہ اور دیگر موجود تھے ۔
تازہ ترین