• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راکھی ساونت کے شوہر بگ باس کے کیمرہ مین ہیں؟

بھارتی متنازع اداکارہ اور بگ باس کے سیزن 14 کی کنٹسٹنٹ راکھی ساونت کے شوہر رتیش سے متعلق ایک نیا انکشاف ہوا ہے۔

گزشتہ ماہ 27 نومبر کو راکھی ساونت نے شوہر کے ہمراہ بگ باس کے سیزن 15 میں شرکت کی تھی اور اُن کی اس انٹری کو دیکھ کر سب حیران ہوگئے تھے۔

راکھی ساونت نے اپنے شوہر رتیش سے متعلق بتایا تھا کہ وہ ایک بزنس مین ہیں جس کی وجہ سے وہ زیادہ تر بیرون ملک میں ہی رہتے ہیں لیکن اب اداکارہ کے شوہر سے متعلق نیا انکشاف کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افواہیں زیرِ گردش ہیں کہ راکھی ساونت کے شوہر بزنس مین نہیں بلکہ بھارتی ریئلیٹی شو بگ باس کے بطورِ کیمرہ مین ملازم ہیں۔

اس حوالے سے ’دی خبری‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر جاری کیے گئے پیغام میں کہا گیا کہ ’اب یہ افواہ کون پھیلا رہا ہے کہ راکھی ساونت کے شوہر رتیش اصل میں بگ باس کی ٹیم میں کیمرہ مین ہیں۔‘

اس ٹوئٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے، ایک صارف نے کہا کہ ’راکھی کے شوہر ظاہری طور پر بزنس مین نہیں لگتے ہیں۔‘

یاد رہے کہ سال 2019ء میں راکھی ساونت نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ وہ رتیش نامی شخص کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں تاہم اُنہوں نے اپنے شوہر کی کوئی تصویر نہیں دِکھائی تھی۔

واضح رہے کہ راکھی ساونت نے بگ باس کے سیزن 14 کے دوران انکشاف کیا تھا کہ ان کے شوہر پہلے ہی شادی شدہ تھے اور ایک بچے کے باپ بھی ہیں جس کے بارے میں انہیں شادی کے بعد پتہ چلا۔

تازہ ترین