• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارٹین میں ڈبل ڈیکر بس سڑک سے اتر کر کھیت میں چلی گئی، 13 افراد زخمی

لندن (پی اے) اریٹن میں ڈبل ڈیکر بس کے حادثے میں 13 افراد اس وقت زخمی ہو گئے جب بس سڑک سے اتر کر ایک کھیت میں چلی گئی۔ بدھ کے روز مقامی وقت 18:05 جی ایم ٹی پر آئل آف وائٹ پر واقع ایسٹ لین اریٹن میں فائر فائٹرز، پیرامیڈیکس اور پولیس کو ایک حادثے کی اطلاع پر طلب کیا گیا تھا۔ فائر فائٹرز نے کٹنگ آلات کا استعمال کرتے ہوئے دو مسافروں کو بس سے باہر نکالا، جہاں پیرامیڈیکس نے انہیں طبی امداد فراہم کی۔ حادثے کی شکار بس اونر کمپنی سدرن ویکٹس نے کہا کہ وہ اس حادثے کی فوری تحقیقات کرے گی۔ کمپنی کے جنرل منیجر رچرڈ ٹائلڈسلے نے کہا کہ اس حادثے کی تازہ ترین رپورٹس میں کچھ لوگوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ ہم ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کے خواہاں ہیں اور ہم ان کی پیشرفت کو قریب سے مانیٹر کریں گے۔ ہیمپشائر اینڈ آئل آف وائٹ فائر اینڈ ریسکیو سروس کے اسٹیشن منیجر پیٹر کلارک نے کہا کہ ہم کم روشنی اور مشکل حالات میں کام کر رہے تھے لیکن ہمارے ملٹی ایجنسی پارٹنرز کے ساتھ ایک ٹیم کے طور پر بہتر کام کیا۔ ایسٹ کاؤز فائر سٹیشن نے ٹویٹ کیا کہ اس کے واقعہ میں اس کے انسیڈنٹ سپورٹ یونٹ نے کھیت میں روشنی کا انتظام کیا تھا۔
تازہ ترین