• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولینڈ نے بیلاروس سے ملحق سرحد پربیرونی نقل وحرکت روک دی

وارسا ( نیوز ڈیسک) پولینڈ کی پارلیمان نے بیلاروس کے ساتھ یورپی یونین کی بیرونی سرحد پر نقل و حرکت اور پریس کی آزادی کو عارضی طور پر محدود کرنے والے قانون کی منظوری دے دی ۔ سابق سوویت جمہوریہ بیلاروس سے متصل پولینڈ کی سرحد پر کچھ عرصے سے ہزاروں تارکین وطن جمع ہیں۔ اس صورتحال سے پیدا ہونے والے بحران کے پس منظر میں پولش پارلیمان کی طرف سے مذکورہ قانون کی منظوری دی گئی ہے۔ وارسا میں ارکان پارلیمان کی اکثریت نے قومی قدامت پسند حکمران جماعت پی آئی ایس کی طرف سے کی گئی تبدیلیوں کے حق میں ووٹ دیا۔
تازہ ترین