لاہور(نمائندہ جنگ)پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین چوہدری ذکا اشرف نے کہا ہے کہ یہ اطلاعات ہیں کہ بھارت کی چینی دبئی جارہی ہے اور وہاں سے پاکستان آرہی ہے
وزیر اعظم اس کی تحقیقات کرائیں اور اگر یہ درست ہے تو اسے روکا جائے کیونکہ پاکستانی عوام کو ہائی سلفر والی چینی کھلائی جارہی ہے ، ہمیں ایف بی آر کی جانب سے ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم لگانے پر کوئی اعتراض نہیں، ہم تو ایف بی آر کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں ،مڈل مین گنے کی قیمتیں بڑھاتے ہیں جس کی وجہ سے بحران آ سکتا ہے، غلط فہمیاں دور ہو گئیں ۔