• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توقع ہے پاکستان مکمل تحقیقات اور انصاف یقینی بنائے گا، سری لنکا

کولمبو(جنگ نیوز)سیالکوٹ میں پر تشدد ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونےوالے فیکٹری منیجر پرانتھا کمارا کے قتل کے واقعے پر سری لنکا نے ردعمل میں پاکستان سے مکمل تحقیقات اور انصاف یقینی بنانے کی توقع ظاہر کی ہے۔

سری لنکن وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد میں پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر تفصیلات کا جائزہ لے رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق کولمبو میں وزارت خارجہ کے ترجمان سگیس وارا گوناراتنے نے کہا کہ واقعے کے بعد اسلام آباد میں ان کا سفارتخانہ پاکستانی حکام کے ساتھ مل کر تفصیلات کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ سری لنکا کو توقع ہے کہ پاکستانی حکام تحقیقات اور انصاف کو یقینی بنانے کیلئے ضروری اقدامات کریں گے۔

تازہ ترین