• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کیلئے منظم کوششوں کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی (آئی این پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاہے کہ افغانستان کو انسانی بحران سے بچانے کے لئے منظم کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان علاقائی و عالمی امور میں بیلا روس کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہیں۔ وہ جمعہ کو بیلا روس کے سفیرسے ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بیلا روس کے سفیر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی جس دوران باہمی مفاد ، دفاعی تعاون ، افغانستان سمیت علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

تازہ ترین