اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان میں تعینات چین کے سفیر نونگ رونگ نے کہا ہے کہ چین ،پاکستان کیساتھ مل کر سی پیک منصوبے کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیاری ترقی کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔جمعہ کو اپنے بیا ن میں سفیر نے کہا کہ چین، سی پیک کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے عزم اور قیادت کو سراہتا ہے۔سفیر نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر سی پیک کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کیلئے کام کرے گا، اس سے دونوں ملکوں کے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے ۔