• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسمبلیوں کے انتخابات کو بلدیاتی الیکشن سے مشروط کیا جائے، مصطفیٰ کمال

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آئین پاکستان میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کو بلدیاتی انتخابات سے مشروط کیا جائے، جب تک جمہوریت کی بنیادی سطح پر بلدیاتی نظام موجود نا ہو اس وقت تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کا انعقاد نہ ہو تاکہ عوامی مسائل کا حل انکی دہلیز پر ممکن ہوسکے۔ پی ایس پی کے پیش کردہ تین نکاتی حل پاکستان کے 95 فیصد مسائل کا حل ہے۔ چیئر مین پی ایس پی سید مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کے پیش کردہ بلدیاتی نظام کے کالے قانون کے خلاف سیاسی روابط کا سلسلہ تیز کر دیا ہے۔ انہوں نے قائد حسب اختلاف اور مسلم لیگ(ن) کے صدر شہباز شریف، امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ(ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی، جمعیت علماء پاکستان (نورانی) کے سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی سے رابطہ کر کے پی ایس پی کے موقف اور پیپلز پارٹی کی شہری سندھ کی عوام کے ساتھ جاری ظلم سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین