• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوٹ ادو زیادتی کیس، متاثرہ خاتون پر ملزم اے ایس آئی سے50 لاکھ وصولی کا الزام

مظفرگڑھ(نمائندہ جنگ) کوٹ ادو میں خاتون سے اے ایس آئی کی مبینہ زیادتی کا معاملہ نیا رخ اختیار کرگیا،کیس میں ملزم اے ایس آئی کی بریت کیلئے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے کی وصولی کے الزام میں پولیس نے متاثرہ خاتون سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے خاتون سمیت 3 افراد کو گرفتار کیا، عدالت نے ناکافی شواہد پر مقدمہ خارج کر دیا،گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کرکے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تو اسی عدالت نے خاتون کیخلاف مقدمہ ڈسچارج کرکے اس رہا کرنے کا حکم دیدیا جنھوں نے اس سے قبل زیادتی کیس میں نامزد ملزم اے ایس آئی کو خاتون کے انحراف شدہ بیان کے بعد بری کیا تھا۔

تازہ ترین