• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.84 فیصد پر آگئی، مزید 8 افراد جاں بحق

اسلام آباد (اے پی پی) ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے 8 اموات ہوئیں جبکہ اس دوران 391 افراد وائرس سے متاثر ہوئے، مزید 391 افراد وائرس کا شکار،خیبر پختونخوا 4 ، پنجاب 3 ، اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا،کورونا کیسز کی مثبت کی شرح 0.84 فیصد رہی، پنجاب میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 3 مریض ،خیبر پختونخوا میں 4 مریض،اسلام آباد میں ایک مریض جاں بحق ہوا ۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی طرف سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 8 اموات ہوئیں جس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 28 ہزار 753 ہو چکی ہے جبکہ اس دوران 391 افراد کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 22 ہو گئی ہے۔

تازہ ترین