• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پانامہ سٹی، منشیات کے کاروبار سے حاصل 10ملین ڈالرز نقد رقم برآمد، پولیس کو گنتی میں مسائل

پانامہ سٹی (اے ایف پی) پانامہ میں حکام نے ایک کریک ڈائون کے دوران منشیات سے حاصل ہونے والی دس ملین ڈالر نقد رقم برآمد کر لی ہے۔ اے ایف پی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اتنی بڑی مالیت میں رقم برآمد ہونےکے بعد ماہرین کو رقم کی گنتی کیلئے 12؍ گھنٹے کا وقت لگا جبکہ نقد رقم کی گنتی کرنے والی درجنوں مشینوں کا استعمال کیا گیا۔ اس عمل کے دوران کئی مشینیں کام کی زیادتی کی وجہ سے بند ہو گئیں۔ پراسیکوٹر آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ نقد رقم ایک گھر میں تین مختلف مقامات پر چھپائی گئی تھی اور یہ ملک کی تاریخ میں برآمد کی گئی اب تک کی سب سے بڑی نقد رقم ہے۔ کارروائی کے دوران ستاون افراد کو گرفتار کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جن افراد کو گرفتار کیا گیا ہے اس گروہ کے لوگ کولمبیا میں کوکین کے کاروبار کا تیسرا حصہ کنٹرول کرتے ہیں۔

تازہ ترین