• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصطفیٰ کمال، حافظ نعیم الرحمان، سعید غنی اور فیصل سبزواری آج ”جرگہ“ میں آمنے سامنے

کراچی (جنگ نیوز) سندھ میں بلدیاتی نظام کافی عرصے سے متنازع رہا ہے اور سیاسی جماعتوں کا اس معاملے پر تنازع اب بھی جارہی ہے۔ گذشتہ دِنوں پیپلزپارٹی کی حکومت نے بلدیاتی نظام سے متعلق ترمیمی بل 2021ء کثرت رائے سے منظور کرلیا جس کی اپوزیشن نے سخت مخالفت کی۔ سڑکوں پر احتجاج کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔ اِن سیاسی جماعتوں کی جانب سے کہا جارہا ہے کہ موجودہ سندھ حکومت نے نیا بلدیاتی نظام متعارف کرکے صوبے پر جنگ مسلط کردی ہے۔ اسی معاملے پر گفتگو کیلئے ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرام ”جرگہ“ کا خصوصی شو تیار کیا گیا ہے جس میں پاک سرزمین پارٹی کے سید مصطفی کمال، جماعت اسلامی کے حافظ نعیم الرحمان، پیپلزپارٹی کے سعید غنی اور ایم کیو ایم کے فیصل سبزواری نے مجوزہ بلدیاتی نظام پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ ”جرگہ“ سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کی میزبانی میں رات 10 بجکر5 منٹ پر نشر ہوگا۔

تازہ ترین