• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں کے وفد کی وزیر انسانی حقوق سے ملاقات، جرنلسٹس بل پرشکریہ ادا کیا

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری سے پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس،راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس اور نیشنل پریس کلب کے وفد نے ملاقات کی اور پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کی منظوری پر شکریہ ادا کیا، وفد نے بل کی تیاری سے منظوری تک انکی کاوشوں کو سراہا ،نیشنل پریس کلب کی دعوت پر شیریں مزاری نے پیر کو پریس کلب آنے کا وعدہ کیا، پی ایف جے کے سیکرٹری جنرل ناصر زیدی کی سربراہی میں وفد میں سابق صدر پی ایف یو جے افضل بٹ،صدر آر آئی یو جے عامر سجاد سید،سیکرٹری طارق علی ورک، فنانس سیکرٹری حنیف الرحمٰن،نیشنل پریس کلب کے صدر شکیل انجم ،سیکرٹری انور رضا،سابق سیکرٹری جنرل پی ایف یو جے فوزیہ شاہد،سابق صدر نیشنل پریس کلب طارق چوہدری آصف بشیر چوہدری،نیئر علی،خلیل راجہ،شکیلہ جلیل،بلال ڈار،شہزاد چوہدری، زاہد فاروق ملک،علمدار حسین ودیگر شامل تھے ، ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا صحافیوں کو چاہئے کہ ایسی چیزیں نہ لکھیں جس سے انتشار پید ہو ،جو خبر پتہ ہے درست نہیں وہ نہ شائع کی جائے ،حکومت کے وکیل نے یہ بل ڈرافٹ نہیں کیا ،انہوں نے شکوہ کیا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل کے پاس ہونے کے حوالے سے نیوز پیرز میں خبر نہیں آئی جو ہمیں اچھا نہیں لگا ، جو ٹربیونل بنایا جائیگا اس میں صحافیوں کی نمائندہ تنظیموں کونمائندگی دی جائیگی جبکہ مالکان کی نمائندگی نہیں ہو گی ،انہوں نے کہا کہ انشورنس اور ہیلتھ کی سہولت تمام صحافیوں ملنی چاہئے، آپکے تعاون سے اس کو چلایا جا سکے گا ،بل کے اب رولز بھی جلد بن جائینگے ،یہ ہماری وزارت میں نہیں آتا لیکن اطلاعات و نشریات کی وزارت کی جانب سے کہا گیا تو ہم نے اسکی تیاری میں اپنا رول ادا کیا ہے ، بل پر مالکان کو عمل تو کرنا پڑیگا، میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے حوالے سے کوئی ڈرافٹ ہی نہیں تیار کیاگیا صرف رف سی تجاویز تھیں، ناصر زیدی نے کہا کہ پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل میں ہمارے 21 تجاویز کو شامل کر لیا گیا ہے ۔

تازہ ترین