• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ صحت، جونیئر افسران کو دیئے گئے مالی اختیارات واپس

کراچی (بابر علی اعوان / اسٹاف رپورٹر) محکمہ صحت سندھ کے نئے سیکریٹری نے قواعد کے خلاف 19 گریڈ کے جونیئر افسران کو دیئے گئے مالی اختیارات واپس لے کر 20 گریڈ کے سینئر اور اہل انتظامی افسران کو واپس تفویض کر دیئے ہیںجس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے ۔ اعلامیے کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس میرپور خاص کے ایڈیشنل ڈی ایچ او ڈاکٹر مشتاق شاہ، ملیر کراچی کے ڈاکٹر مقبول احمد میمن، تھرپارکر مٹھی کے ڈاکٹر گوردن داس، شہید بینظیر آباد کے ڈاکٹر دولت علی جمالی، سکھر کے ڈاکٹر جمیل احمد مہر اور جیکب آباد کے ڈاکٹر عبدالغفار رند کو دیئے گئے مالی اختیارات (ڈی ڈی او) کے احکامات منسوخ کیے جاتے ہیں۔ سیکریٹری صحت نے نہ صرف ملیر بلکہ صوبے کے دیگر 5 اضلاع میں 19 گریڈ کے اے ڈی ایچ اوز کو دیئے گئے مالی اختیارات واپس لے کر 20 گریڈ کے انتظامی افسران ڈی ایچ اوز کو تفویض کر دیئے ہیں ۔

تازہ ترین