• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلبرگ، نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، خاتون دم توڑ گئی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گلبرگ کے نجی اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون دم توڑ گئی ۔تفصیلات کے مطابق گلبرگ بلاک 13 میں ڈی آئی جی آفس کے قریب واقع نجی اسپتال میں نارتھ ناظم آباد کی رہائشی 40سالہ زینب دم توڑ گئی ، ورثاء نے بتایا کہ زینب دو بچوں کی ماں تھی، چند روز سے وہ انچولی میں اپنی والدہ کے پاس رہائش پذیر تھی ، جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب انھیں مذکورہ اسپتال لے جایا گیا جہاں انھیں ڈینگی تشخیص ہوا ،رات بھر علاج جاری رہا اور مختلف انجکشن اور دوائیں دی جاتی رہیں، اس دوران زینب کی ناک سے بھی خون بہنا شروع ہوگیا ، جمعہ کی صبح انھیں ڈاکٹر کی ہدایت پر نرس نے ایک اور انجکشن لگایا جس کے فوری بعد وہ تڑپ تڑپ کر اہل خانہ کی آنکھوں کے سامنے دم توڑ گئیں ، ورثا نے مزید بتایا کہ فوری طور پر عملے نے ان کا ای سی جی کیا تو اس کا کوئی رزلٹ نہیں آیا ، ان کی دل کی دھڑکن اس وقت تک بند ہوچکی تھی۔

تازہ ترین