• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کےمقامِ کار کو ہراسیت سے پاک کرنے کی ضرورت ‘ کشمالہ طارق

اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی محتسب برائے انسدادِ ہراسیت کشمالہ طارق نے پی آئی اے اسلام آباد میں ’’16 ڈیز آف ایکٹیوزم‘‘ کے تحت منعقدہ سیمینار سے ’’کام کی جگہ پر ہراسیت سے تحفط کی آگاہی‘‘ کے موضوع پر اظہارِخیال کیا۔ سی ای او پی آئی اے ایئر مارشل ارشد ملک، یو این ویمن پاکستان کی سربراہ شرمیلا رسول اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کشمالہ طارق نے کہا کہ خواتین کے لئے ان کے مقامِ کار کو ہراسیت سے پاک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ کشمالہ طارق نے بتایا کہ وفاقی محتسب میں شکایت درج کرانے کا طریقہ نہایت آسان ہے، ایسی خواتین جن کو اپنی وراثتی اور ملکیتی جائیداد سے محروم رکھا گیا ہے وہ اپنی دادرسی کے لئے وفاقی محتسب سے رابطہ کریں۔
تازہ ترین