• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار غلام عباس کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر قائدین کا خیرمقدم

راولپنڈی (جنگ نیوز) یونین کونسل بھلومار تحصیل تلہ گنگ کے قائدین نے سردار غلام عباس کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ ایک بیان میں مسلم لیگی قائدین ملک رستم خان‘ ملک حیات‘ ًطاہر بھٹی اور ملک نصرت نے کہا کہ اُنکی شمولیت سے مسلم لیگ (ن) چکوال میں ناقابل شکست پارٹی کی حیثیت سے ابھرے گی اور آمدہ الیکشن میں پہلے سے بھی زیادہ کامیابی سے ہمکنار ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ سردار غلام عباس کی سیاسی بصیرت اور خدمات سے عوام علاقہ کے مسائل بھی تیزی سے حل ہونگے۔
تازہ ترین