• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظامت تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائیگا، سیکرٹری اطلاعات

کوئٹہ (خ ن)صوبائی سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے ڈائریکٹریٹ جنرل پبلک ریلیشنز کا دورہ کیا،دورہ میں انہیں محکمے کے حوالے سے انہیں ڈی جی پی آر اورنگزیب کاسی نے تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ نظامت تعلقات عامہ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروکار لایا جائیگا۔اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی ادارے کے افسران اور سٹاف کلیدی اہمیت رکھتے ہیں ،عصری تقاضوں سے ہم آہنگ جدت پر مبنی اصلاحات اٹھائے جائیں گے۔ محکمہ کے افسران کے استعداد کا ر میں اضافے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے، انہوں نے کہا کہ ڈویژنل اور ضلعی سطحوں پر سیکٹر کے دفاتر میں خدمات انجام دینے والے انفارمیشن آفیسرز کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جائیگی۔ سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ بہت جلد وہ خود سیکٹر آفسز کا دورہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ کو درپیش مسائل اور ملازمین کے میڈیاالائونس جیسے مسئلے کےفوری حل کے لیے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قبل ازیں ڈی جی تعلقات عامہ او رنگز یب کاسی نے محکمہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔بعدازاں سیکرٹری اطلاعات عمران خان نے محکمہ تعلقات عامہ کے مختلف شعبوں کا معائنہ بھی کیا۔
تازہ ترین