• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نااہل افراد بھرتی کرنے پر ایم ڈی اے افسران کے خلاف انکوائری شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر)میرٹ کو نظر انداز کر کے نااہل افراد کو بھرتی کرنے پر اینٹی کرپشن نے ایم ڈی اے افسران کے خلاف انکوائری شروع کردی ۔ ڈائریکٹراینٹی کرپشن حیدر عباس وٹو کو تحریری طور پر شکایت موصول ہوئی کہ کچھ عرصہ قبل ایم ڈی اے میں بھرتیاں ہوئیں جس میں افسران نے ملی بھگت کرکے میرٹ سے ہٹ کر نا تجربہ کار افراد کو بھرتی کرایا تاکہ ان سے رشوت وصول کی جا سکے۔ بھرتی کیے گئے افراد کی ٹائپنگ سپیڈ اور تعلیمی قابلیت پوری نہیں تھی جس پر ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکایات رانا تنویر احمد کو انکوائری افسر مقرر کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔
تازہ ترین