• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کی مزید 6 ریاستوں میں اومی کرون کیسز رپورٹ

عالمی وباء کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے امریکا کی مزید 6 ریاستوں میں پہلے کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق نیوجرسی، میری لینڈ، میسوری، نبراسکا، پینسلوانیا اور یوٹاہ میں اومی کرون ویرینٹ کا پہلا کیس رپورٹ ہوا ہے۔

امریکی ریاست نبراسکا میں اومی کرون ویرینٹ کے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ کیلی فورنیا، کولوراڈو، ہوائی، منی سوٹا اور نیویارک میں بھی اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ دنیا بھر کے تقریباً 40 ممالک میں اومی کرون ویرینٹ کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اومی کرون جنوبی افریقا میں کورونا کی ڈیلٹا قسم سے زیادہ تیزی سے پھیل رہا ہے۔ ڈیلٹا کے مقابلے میں بیماری دوبارہ لاحق ہونے کا خدشہ بھی 3 گنا زیادہ ہے۔

تازہ ترین