• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی اداکارہ سجل علی کے مداحوں نے ان کے شوہر، اداکار احد رضا میر اور ان کی فیملی پر تنقید کی ہے۔

احد رضا میر کی اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں لی گئی کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں۔

وائرل ہونے والی ان تصاویر میں احد رضامیر کو اپنے والدین، بھائی اور ایک دوست کے ہمراہ دیکھا جاسکتاہے۔

ان تصاویر پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سےشدید تنقید کی جارہی ہے۔


ایک صارف نے لکھا کہ’یہ فیملی سجل جیسے ہیرے کی حقدار نہیں تھی‘۔

صارف نے مزید لکھا کہ’ بہت انا پرست فیملی ہے، یہ لوگ سجل کی پوسٹس کو لائیک تک نہیں کرتے‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’یہ عجیب بات ہے کہ ان میں سے کسی نے بھی سجل کو ان کی فلم کے لیے سپورٹ نہیں کیا‘۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ’احد بہت خوش قسمت تھےکہ انہیں سجل ملی لیکن انہوں نے قدر نہیں کی، جیسے نظر آتے ہیں ویسے ہیں نہیں‘۔

یہاں تک کہ ایک صارف نے تو سجل کی حمایت میں ایک مختصر نوٹ لکھ دیا کہ’سجل اور احد کے درمیان کچھ تو گڑبڑچل رہی ہے‘۔

صارف نے مزید لکھا کہ کہ’ اسےیہ دیکھ کر بہت دکھ ہو رہا ہے کہ احد، سجل  کے کسی پروجیکٹ کی حمایت نہیں کر رہے، لگتا ہے کہ سجل اب احد کے ساتھ کام نہیں کرنا چاہتی اور بڑے اور نامور پروڈکشن ہاؤسز کے پراجیکٹس حاصل کرنا چاہتی ہیں اور دوسری جانب احد کو اب کوئی اچھا پروجیکٹ نہیں مل رہا‘۔ 

صارف نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ’سجل طویل عرصے سے انڈسٹری کی ایک کامیاب اداکارہ ہیں، احد اور سجل کی آن اسکرین کیمسٹری بے شک بہت اچھی تھی لیکن احد کو سجل سے شہرت ملی ہے، لیکن اب وقت ہے کہ احد اپنے آپ کو دوسری نامور ساتھی اداکاراؤں کے ساتھ کام کرکے اکیلے ثابت کریں‘۔

آخر میں صارف نے لکھا کہ’اسے سجل کے لیے بہت برا محسوس ہورہا ہے‘۔

تازہ ترین