• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستانی خوبرو اداکاروں کے درمیان ہونے والے ’جیمز بانڈ‘ کے مقابلے میں مداحوں نے معروف اداکار عدنان صدیقی کو پاکستان کا جیمز بانڈ قرار دے دیا ہے۔

گزشتہ شب برٹش ڈپٹی ہائی کمشنر کراچی کی جانب سے ’جیمز بانڈ‘ تھیم پر مبنی ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔


اس تقریب میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف  فنکاروں نے ’جیمز بانڈ‘ جیسے لباس میں  شرکت کی اور محفل لوٹ لی۔


پاکستان کے اِن خوبرو اداکاروں میں احد رضا میر، ہمایوں سعید، عدنان صدیقی، عمران اشرف سمیت اداکارہ مہوش حیات، میزبان مدیحہ نقوی، ایم کیو ایم کے رہنما فیصل سبزواری سمیت کئی معروف شخصیات نے شرکت کی۔


اس دوران سب ہی فنکار سیاہ پینٹ کوٹ پہنے جمیز بانڈ کا روپ دھارے ہوئے نہایت پر اعتماد اور خوبصورت نظر آ رہے تھے۔


اس تقریب سے لی گئی ویڈیوز اور تصویریں اس وقت خوب سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہیں  جس میں مداحوں کی جانب سے کمنٹ سیکشن میں پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی کو پاکستان شوبز انڈسٹری کا اصلی جیمز بانڈ قرار دیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب مداحوں  کا احد رضا میر کے ٹرٹل نیک ( ہائی نیک ) کے اوپر گلے میں چین پہننے پر بھی مذاق بنایا جا رہا ہے۔

تازہ ترین