• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طالبان کے خواتین سے متعلق حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہیں، تھامس ویسٹ

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ
امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ

امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ نے کہا ہے کہ طالبان کے خواتین سے متعلق حکم نامے کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغان خواتین کو تعلیم، ملازمت، سیاست اور میڈیا تک رسائی یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔

امریکی نمائندے تھامس ویسٹ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ افغان خواتین کو تمام شعبوں تک رسائی یقینی بنانا بہت ضروری ہے۔

خیال رہے کہ طالبان حکومت نے خواتین کے حقوق سے متعلق حکم نامہ گزشتہ روز جاری کیا تھا جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ لڑکیوں کی شادی کے لیے اُن کی رضامندی حاصل کرنا چاہیے، حکم نامے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو سزائیں دی جائیں گی۔

حکم نامہ میں یہ بھی کہا گیا کہ خواتین کو زبردستی شادی پر مجبور نہیں کیا جانا چاہیے اور بیواؤں کو ان کے مرحوم شوہر کی جائیداد میں حصہ ملنا چاہیے۔

واضح رہے کہ افغانستان کا اقتدار سنبھالنے کے بعد سے تاحال کسی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا ہے۔ عالمی قوتوں کا کہنا ہے کہ طالبان کے خواتین کے ساتھ رویے اور برتاؤ کو دیکھتے ہوئے انھیں تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

تازہ ترین