• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ کا فیلڈ مارشل

مصنّف: محمد سجّاد خان

صفحات: 375، قیمت: 1500 روپے

ناشر: فرید پبلشرز، 12، مبارک محل، نزد مقدس مسجد، اردو بازار، کراچی۔

کسی کو کرکٹ سے شغف ہو، نہ ہو، مگر وہ جاوید میاں داد کے نام سے تو ضرور ہی واقف ہوگا کہ اِس قومی ہیرو کے چرچے ایک مدّت تک گلی، محلّوں میں ہوتے رہے ہیں۔خاص طور پر شارجہ میں بھارت کے خلاف میچ کی آخری بال پر اُن کا زوردار چھکّا تو تاریخ کا ایک ایسا حصّہ ہے کہ برسوں بعد بھی وہ لمحات عوام کے ذہنوں میں تر وتازہ ہیں۔

پھر داد تو اُن کے اِس نوجوان’’ عاشق‘‘ کو بھی دی جانی چاہیے، جس نے سات ابواب پر مشتمل اِس کتاب میں اُن کا پورا کرکٹ کیرئیر سمو دیا ہے۔ جاوید میاں داد کے کیرئیر کا شاید ہی کوئی ایسا گوشہ ہو، جس کا تذکرہ نہ کیا گیا ہو۔شوق، جنون اور محنت اِس کتاب کے صفحے صفحے سے عیاں ہے کہ اداروں کی سطح پر کیا جانے والا کام، ایک تنہا شخص نے سرانجام دیا اور وہ بھی بہت ہی عُمدگی کے ساتھ۔معلوم ہی نہیں ہوتا کہ لکھاری نو آموز ہے۔ البتہ،’’ کرکٹ کا فیلڈ مارشل‘‘ جیسا لفظ میاں داد کی بھولی بھالی شخصیت سے کچھ زیادہ میل نہیں کھاتا۔ہاں، کتاب بہت سلیقے سے بھی شایع کی گئی ہے۔

تازہ ترین