• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّفہ: سارہ عُمر

صفحات: 216، قیمت: 500 روپے

ناشر: القریش پبلی کیشنز، سرکلر روڈ چوک اردو بازار، لاہور۔

سعودی عرب میں مقیم سارہ عُمر مختلف اخبارات و جرائد اور ویب سائٹس کے لیے لکھتی ہیں۔بہت سی کہانیوں اور افسانوں کے ساتھ کئی ناولز بھی لکھے ہیں، جن میں سے بعض کتابی صُورت میں بھی شایع ہوچُکے ہیں۔ زیرِ نظر مجموعے میں اُن کا ایک ناولٹ’’ تُراب‘‘ اور 25افسانے شامل ہیں۔ ان کا بیانیہ عام فہم اور اسلوبِ نگارش سادہ، مگر دِل نشین ہے۔تحریر کی پختگی، موضوعات کے تنوّع اور فنی مہارت کے سبب منجھے ہوئے قلم کاروں کی صف میں جگہ بنانے کی بجا طور پر حق دار ہیں۔

ان کی تحریر میں ایک واضح مقصدیت نظر آتی ہے، کہانی محض کہانی نہیں، بلکہ اپنے اندر بہت سے سبق لیے ہوئے ہے۔خود مصنّفہ کا اپنی تحاریر سے متعلق کہنا ہے کہ’’میری بیش تر تحاریر اصلاحی ہیں، جب کہ اکثر تحاریر محبّت کے گرد گھومتی ہیں کہ یہ جذبہ کبھی ختم ہوسکتا ہے اور نہ ہی مِٹ سکتا ہے۔ البتہ اس کے رُوپ بدلتے رہتے ہیں۔‘‘

تازہ ترین