• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوجوان نسل اولیا اور صوفیا اکرامؒ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو، علمائے کرام

برمنگھم (ابرار مغل) جامع مسجد رحمانیہ و اسلامک ایجوکیشن سینٹر برمنگھم میں مفتی اعظم برطانیہ مفتی گل رحمن قادری کی زیر سرپرستی اور علامہ قاری محمد سلطان قادری کی نظامت و میزبانی میں سالانہ محفل میلاد النبیﷺ و عرس حضرت غوث اعظمؒ کا انعقاد کیا گیا۔بابرکت اور روحانی محفل سے خطیب اعظم پاکستان مفتی صاحبزادہ محمد طیب ہزاروی نے خصوصی طور پر خطاب کیا۔میلاد مصطفیﷺ اور عرس حضرت غوث اعظمؒ کی اس محفل میں نامور ثناء خوانوں قاری عبدالغفور مصطفائی، صوفی محمد اشتیاق قادری، حاجی شبیر حسین، قاری رضا المصطفی اور دیگر نے نعتیہ کلام پیش کئے ۔ محفل سے صاحبزادہ پیر محمد طیب الرحمن قادری، حاجی محمد رمضان دباغ، علامہ محمد قاسم قادری، علامہ قاری اسد اللہ سیفی اور دیگر جید علمائے دین نے خطاب کیا۔ علمائے کرام نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ عصر حاضر کے جدید تقاضوں سے نبرد آزما ہونے کیلئے اولیا اور صوفیا اکرام کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو، دین اسلام کی اشاعت اور ترویج کے لیے کردار سازی کی اشد ضرورت ہے۔ علمائے کرام نے سیرت مصطفیﷺ اور کردار غوث اعظمؒ پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے کردار اور طرز عمل کی اصلاح کرتے ہوئے اپنے عمل سے ثابت کرنا ہوگا کہ ہم دین اسلام کے پیروکار ہیں۔ مفتی اعظم برطانیہ مفتی گل رحمن قادری نے کہا کہ ایسی بابرکت اور روحانی محافل میں شرکت باعث ثواب ہے۔ اس لیے ہمیں خود اور اپنے بچوں کو بھی ایسی محافل میں لانا چاہیے۔ محفل کے اختتام پر مفتی اعظم برطانیہ مفتی گل رحمن قادری نے امت مسلمہ کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی طور پر دعا کی۔

تازہ ترین