• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت کا چیئرمین نیب کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) وفاقی حکومت نے چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) کی تعیناتی کے عمل جلد مکمل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کے حوالے سے وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کو احکامات جاری کر دیئے ہیں اور وفاقی وزیر قانون کی ہدایت پر وزارت قانون نے سمری پر کام شروع کر دیا ہے۔ وزارت قانون پیر تک چیئرمین نیب کے حوالے سے سمری صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دے گی قانون کے تحت صدر مملکت وزیر اعظم اور قائد حزب اختلاف سے مشاورت کرینگے۔ صدر مملکت سپریم کورٹ کے آرڈر 2011 کے تحت تحریری مشاورت کرینگے۔ نیب رولز آف بزنس کے تحت وزارت قانون کے ماتحت ہے اور وزارت قانون اس حوالے سے اپنی ذمہ داری پوری کریگی۔

تازہ ترین