• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اعجاز چوہدری کا ٹی ایل پی کے پاس جانا بیہودہ حرکت تھی، فواد چوہدری

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اعجاز چوہدری جس طریقے سے ٹی ایل پی کے پاس گئے وہ ایک بڑی بیہودہ حرکت تھی ،جو پولیس اہلکار ہمارے شہید ہوئے ہیں آ پ ان کے گھر پر کیوں نہیں گئے ۔جب تک ریاست جو ہے وہ اپنے شہیدوں کو اپناتی نہیں ہے تو پھر کل ان کے ساتھ کھڑا کون ہوگا۔مسئلہ کیا ہے کہ ہم آپ بات کرتے ہیں کہ بیانیہ ہونا چاہئے بیانیہ کیسے ہوسکتا ہے جب لوگوں کو پتہ ہو کہ میں بات کروں گا تو مجھے تو کوئی آکر مار جائے گا۔ مولانا حسن جان جیسے جو عالم تھے جن کو اس بات پر شہید کردیا گیا کہ انہوں نے کہا کہ خود کش حملہ اسلام میں جائز نہیں ہے وہ شہید ہوگئے ۔ اس کے بعد ہمارے ہاں علما کی ایک لائن ہے جن کو شہید کیا گیا۔ اس کے بعد جو بچے تھے وہ اپنی جان بچا کر باہر چلے گئے ہیں، آ پ مجھے بتائیں دوسرا بیانیہ کون دے گا۔ اگر حکومت جو ہے یہ اپنی رائٹ آف لائف انفورس نہیں کرسکتی اگر حکومت کے اندر یہ سکت نہ ہوکہ وہ لوگوں کے اندر جو رائٹ آف لائف ہے اس کو انفورس کرسکے تو وہ کیسے پھر اس کو کر پائے گی۔

تازہ ترین