• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناگالینڈ: بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ، 13شہری ہلاک

 
فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بھارت کی ریاست ناگالینڈ میں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 13 شہری ہلاک ہوگئے۔

شہریوں کی ہلاکت پر مشتعل ہجوم نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑیوں کو آگ لگادی، مشتعل ہجوم اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی مارا گیا، جبکہ متعدد زخمی ہوئے، علاقے میں صورتحال کشیدہ بتائی جا رہی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن کے دوران ٹرک پر فائرنگ کی، ٹرک میں کوئلے کی کان میں کام کرنے والے مزدور موجود تھے۔

ٹرک پر فائرنگ کے خلاف احتجاج کرنے والے لوگوں پر بھی سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کی جس پر مشتعل ہجوم نے پولیس کی تین گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونےوالوں میں ایک غیر مقامی مزدور بھی شامل ہے، بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں شدت پسندوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا جارہا تھا، آپریشن میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

تازہ ترین