• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلدیاتی قانون کے خلاف اتوار کو کراچی بچاؤ مارچ ہوگا، جماعت اسلامی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی کے تحت سندھ حکومت کے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف ،بلدیاتی اداروں کے اختیارات کی بحالی اور کراچی کے تین کروڑ سے زائد عوام کے جائز اور قانونی حقوق کے لیے اتوار12دسمبر کو مزار قائد تا کے ایم سی ہیڈ آفس تک ایم اے جناح روڈ پر ہونے والے ’’کراچی بچاؤ مارچ‘‘ کی تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے،امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کی زیر صدارت ذمہ داران کا ایک خصوصی اجلاس ہوا جس میں ’’کراچی بچاؤمارچ‘‘ کی تیاریوں و انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور تمام اضلاع کو ہدایات دیں گئیں کہ مارچ کے لیے بڑے پیمانے پر عوامی رابطہ مہم شروع کردی جائے، علماء کرام ،اساتذہ وکلاء،تاجروں ،مزدوروں، مؤثر طبقات ،سول سوسائٹی کے نمائندوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد سے زیادہ سے زیادہ رابطے کیے جائیں اور ان کو مارچ میں شرکت کی دعوت دی جائے،اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہاکہ 12دسمبر کا ’’کراچی بچاؤ مارچ‘‘ موجودہ حالات میں بڑی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ کراچی کے گھمبیر اور دیرینہ مسائل کا حل بااختیار شہری حکومت کے قیام اور یونین کونسلوں کو زیادہ سے زیادہ اختیارات سے ہی وابستہ ہے۔

تازہ ترین