• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا پابندیوں کیخلاف یورپی یونین ہیڈکوارٹرز پر ہزاروں مظاہرین کا دھاوا

برسلز/لندن(اے ایف پی )کورونا پابندیوں کیخلاف ہزاروں مظاہرین نے یورپی یونین کے ہیڈکوارٹرز پر دھاوا بول دیا،اے ایف پی کے مطابق برسلز میں مظاہرین کی پولیس سے جھڑپیں بھی ہوئیں،دوسری جانب برطانیہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ منگل سے برطانیہ کا سفر کرنے والے کسی بھی شخص کو پرواز میں سوار ہونے سے پہلے پچھلے 48گھنٹوں کے اندر منفی لیٹرل فلو یا پی سی آر ٹیسٹ کے ثبوت دکھانا ہوں گے۔اے ایف پی کے مطابق 8ہزار مظاہرین نے یورپی یونین کی جانب جانےوالے راستوں کو بند کردیا اور پولیس پر بوتلیں پھینکیں،اس کے جواب میں پولیس نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین کی بڑی تعداد یونین ہیڈکوارٹرز کے اطراف موجود رہی اور ہیلی کاپٹر اور ڈرونز کی مدد سے مظاہرے کی نگرانی کی جاتی رہی۔

تازہ ترین