• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردے فیل ہونے سے دنیا کی طویل القامت مصری خاتون انتقال کرگئی

قاہرہ(جنگ نیوز )دنیا کی طویل القامت مصری خاتون ہدیٰ عبدالجواد گردے فیل ہونے کے باعث انتقال کر گئی ہیں۔عرب میڈیا کے مطابق 27 برس کی طویل القامت مصری خاتون کا انتقال الشرقیہ صوبے میں ہوا۔ہدیٰ عبدالجواد کے گنیز ورلڈ ریکارڈ میں تین ریکارڈز ہیں،ان کو سب سے لمبا ہاتھ، بڑے پیر اور لمبے بازو رکھنے والی خاتون تسلیم کیا گیا تھا۔ ان کے ہاتھ کی لمبائی 24اعشاریہ 3سینٹی میٹر، ان کے پیر کی لمبائی33اعشاریہ 1سینٹی میٹر جبکہ بازو 236اعشاریہ 3سینٹی میٹرلمبے تھے۔ہدیٰ اور ان کے بھائی محمد عبدالجواد کو اکثر ان کے جسمانی خد وخال کی وجہ سے تنگ کیا جاتا تھا۔ جسم کے اعضا معمول پر رکھنے والے گلینڈز میں خرابی کے باعث ان کی صحت متاثر ہوئی۔33 برس کے محمد عبدالجواد کے نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں تین ریکارڈز ہیں۔ انہیں مردوں میں سب سے زیادہ لمبے بازو اور چوڑے ہاتھ رکھنے والا مرد تسلیم کیا گیا۔ ان کے بازو کی چوڑائی 250اعشاریہ 3سینٹی میٹر جبکہ ہاتھ کی چوڑائی 31اعشاریہ 3سینٹی میٹر ہے۔

اہم خبریں سے مزید